Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپ کی محبتوں اور نیک تمناوں کا شکریہ

اسلام آباد... سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے صلح کی آخری کوشش بھی دم توڑ گئی ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے ذریعے نوازشریف تک پیغام پہنچایا گیا تھا کہ وہ عیادت کے لئے پمز آناچاہتے ہیں لیکن نوازشریف نے یہ کہہ کر درخواست کو رد کردیا کہ آپ کی محبتوں اور نیک تمناوں کا بہت شکریہ ۔واضح رہے کہ چوہدری نثار کومسلم لیگ ن کی طرف سے ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا انہوں نے قومی اسمبلی کے2 حلقوں سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور شکست کھا گئے تاہم پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر کامیاب ہوئے ۔ چوہدری نثار کی طرف سے مسلم لیگ ن کی قیادت سے صلح کی کئی کو شش کی گئی ۔ چوہدری نثار ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ پنجاب اسمبلی کے ممبر بھی رہیں گے یانہیں ۔چوہدری نثار کے قریبی حلقوں کہنا کہ وہ ن لیگ کی قیادت کی سرد مہر ی پرسیاست چھوڑنے کے لئے بھی مشورے کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:بار بار زخم کھانے سے کیا فائدہ؟

شیئر: