Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک پاکستانیوں سے قرضے لینے پر غور

اسلام آباد.... تحریک انصاف کے رہنما اور متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر غور کر رہے ہیں۔حکومت میں آنے کے بعد بڑے پیمانے پر نجکاری کریں گے۔ 200کمپنیاں حکومتی تحویل سے نکالی جائیں گی۔ غیر ملکی جدیدے کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کارپوریشنز کو نجی شعبے کے زیر انتظام ویلتھ فنڈ کے حوالے کیا جائے گا۔ حکومت میں آکر 100دن کے اندر کمپنیز کو ویلتھ فنڈ کے حوالے کیا جائے گا ۔ اس فنڈ کا مقصد کارپوریشنز کے نقصانات اور قرضوں کو کم کرنا ہوگا ۔ویلتھ فنڈ کے قیام سے آئی ایم ایف کو بھی قائل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے مجموعی نقصانات کا حجم406ارب روپے ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ سکوک بانڈ کے اجرا سمیت خام تیل ادائیگیاں موخر کرنے پر غور کریں گے۔اس کے ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی قرضے لینے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت اقتدار میں آتے ہی یہ حکمت عملی بنائے گی۔
 مزید پڑھیں:امریکی امداد نہیں چاہئیے،نگراں وزیر خارجہ

شیئر: