Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے این آر او کی افواہیں،تحریک انصاف نے تردید کردی

اسلام آباد... تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نئے این آر او سے متعلق قیاس آرائیوں اور خلاف حقائق تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے کی ہے ۔ ٹو ئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان سے خلیجی ملک کے سفیر کی ملاقات کا نواز شریف کو این آر او دلوانے کا ملاقات سے کوئی تعلق ہے نہ ہی سابق وزیر اعظم کا کوئی ذکر آیا۔، اس حوالے سے کسی قسم کا تاثر اجاگر کرنا یکسر غلط ، خلاف حقیقت اور قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ افواہ ساز عناصر مذموم ایجنڈا ترک کریں اور اس قسم کی خبریں تراشنا بند کریں۔
مزید پڑھیں:عمران نے مقبولیت میں کئی عالمی رہنماوں کو پیچھے چھوڑ دیا

شیئر: