قومی اسمبلی کا اجلاس کب ہوگا؟
اسلام آباد...نگران وزیر اطلاعات و نشریات علی ظفر نے کہاہے کہ 13 یا 14 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے ۔پہلے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناوہوگا جس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ 15 اگست تک آئین کے مطابق ہر صورت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کو اپنی پسند کی جماعت میں شمولیت کا وقت دیا جائےگا تاہم انہیں 10 دن کے اندر گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی جس کے بعد الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کا اعلان کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی قیادت میں تمام وزراءنے اپنی وزارتوں میں درپیش چیلنجز اور ان کے حل کیلئے بہت کام کیا ہے ۔ آئندہ حکومت کیلئے جامع گائیڈ لائنز تیار کی ہیں ۔