شیخ رشید کی ایک اور پیش گوئی
اسلام آباد...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان وقت کی ضرورت ہے۔اپوزیشن اپنے مسائل پرازسرنوغورکرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ابھی عمران خان نے حلف نہیں اٹھا یا تو ن لیگ والے متحدہ اپوزیشن بن گئے۔ خان صاحب حلف اٹھائیں گے تو ن لیگ بکھر جائے گی اور فارورڈ بلاک بن جائے گا۔ شہباز شریف اور شاہد خاقان اسٹینڈ بائی میں ہیں کسی بھی وقت جیل جا سکتے ہیں۔ اسحاق ڈارسمیت کئی سلطانی گواہ بنیں گے۔ سلطانی گباہ سامنے آنے پر سب ن لیگ والے سر پکڑ کر بیٹھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ الٹا جمہوریت کو نقصان ہوگا، وہ عام آدمی کی تقدیربدلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف سوچتے تھے کہ وہ جیل جائیں گے توووٹوں کے ڈبے بھرجائیں گے۔ان کے جیل میں جانے سے ہمالیہ تک روئے گا لیکن ایک ٹائر تک نہیں جلا ۔ پی ٹی آئی نے تن تنہا حکومت کو 2صوبوں میں شکست دےدی۔اپوزیشن اورہوتی ہے اورحکمرانی اورہوتی ہے۔