مسافر کی کاک پٹ میں داخلے کی کوشش
نئی دہلی .... ایئر انڈیا کی ملن سے دہلی آنے والی پرواز کو دوبارہ اٹلی میں اتار لیا گیا کیونکہ تشدد پر آمادہ مسافر گرپیت سنگھ نے کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔طیارے کو واپس ایئرپورٹ لایا گیا اور مسافر کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔طیارے میں 250مسافر سوار تھے۔ پائلٹ کو طیارے کا ایندھن پھینکنا پڑا حالانکہ اس نے دہلی تک 8گھنٹے کی پرواز کیلئے طیارے میں ایندھن بھروایا تھا۔ایک گھنٹہ قبل ہی اس نے ملن ایئرپورٹ سے پرواز کی تھی۔ بعد میں 2گھنٹے 37منٹ کی تاخیر سے طیارہ دہلی کیلئے روانہ ہوا۔