Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق عبداللہ کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا ہلاک

جموں و کشمیر۔۔۔۔جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے نوجوان کو سیکیورٹی فورس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مراد شاہ نامی نوجوان کار سمیت عمر عبداللہ کے گھر میں گھسنے کی کوشش کررہا تھا ۔ایس ایس پی جموں نے کہا کہ نوجوان کو کمپلیس میں داخل ہونے سے باز آنے کیلئے انتباہ جاری کئے جانے کے باوجود وہ نہیں رکاتو فائرنگ کردی ۔نوجوان کے اہل خانہ نے فاروق عبداللہ گھر پہنچ کر احتجاج کیا ۔ نوجوان کے والد نے سیکیورٹی فورس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر گاڑی اندر گئی تو اسے گرفتار کیا جاسکتا تھا ۔اس کی گاڑی میں کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں تھا۔اسے فائرنگ کرکے ہلاک کیوں کیا گیا؟۔ جموں کے آئی جی ایس ڈی سنگھ جموال نے کہا کہ فاروق عبداللہ کے گھر میں مراد شاہ نامی شخص نے زبردستی گھسنے کی کوشش کی ۔ پونچھ کا رہنے والا یہ شخص تیز رفتار گاڑی میں وی آئی پی گیٹ سے اندر داخل ہوا۔ فاروق عبداللہ کے جموں میں واقع مکان پرپر سی آر پی ایف فورس کے دستے تعینات ہیں جبکہ سری نگر کے مکان پر بی ایس ایف کا سیکیورٹی دستہ  کا پہرہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -باپ کے ہاتھوں بیٹا، بیٹی اور اہلیہ کا قتل

شیئر: