پنجاب میں گورنر کون ہو گا؟
اسلام آباد... تحریک انصاف کی قیادت بابراعوان ایڈووکیٹ کو گورنر پنجاب بنانے پرغور کررہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کے لئے بابر اعوان کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دیگر ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ان میں اسحاق خاکوانی اور اعجاز چوہدری شامل ہیں۔بابر اعوان پیپلزپارٹی دور حکومت میں وفاقی وزیرقانون رہ چکے ہیں۔سابق صدر زرداری نے بھی اپنے دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دینے کے لئے سلمان تاثیر کو گورنر پنجاب نامزد کیا تھا۔بابر اعوان تحریک انصاف کے چیئرمین کے مقدمات میں عدالتوںمیں پیش ہوتے رہے ہیں۔ عمران خان نے حکومت سازی میں درپیش قانونی پیچیدگیوں پر بھی بابر اعوان سے مشاورت کرتے رہے۔