Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا اتحاد خطرے میں

اسلام آباد...مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قیادت کا اجلاس پیر کو لاہور میں طلب کر لیا ۔ اجلا س میں ن لیگ نئے سرے سے اپنی حکمت عملی طے کرے گی۔ مشاورت کی جائے گی کہ اتحادی سیاست سے ن لیگ کو خسار ے کا سامنا ہوگا ےا فوائد ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن تنہا اپوزیشن کی سیاست کر نے پر غور کررہی ہے ۔ کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا جائیگا ۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ ن اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار کو ووٹ نہ دے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد سے ن لیگ کو پنجاب مےں ارکان اور کارکنا ن کی طرف سے شدید تنقید کا سا مناہے ۔ 
مزید پڑھیں:پنجاب میں گورنر کون ہوگا؟

شیئر: