Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنوں میں جھڑپ،کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

بنوں... بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقہ جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ معمول کے گشت پر تھا کہ شدت پسندوں نے قافلے پر فائرنگ کر دی۔جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کا علاقائی نائب کمانڈر نصیب الرحمن مارا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نصیب الرحمان دہشت گردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھا، اس کی گرفتاری کے لئے اس سے قبل بھی کئی آپریشن کئے گئے تھے، تاہم وہ ہر بار بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔
مزید پڑھیں:چلاس میں آپریشن،اہلکار جاں بحق،دہشت گرد ہلاک

شیئر: