براہ کرام مجھے شرم پر لیکچر نہ دیں
لندن ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کی سربراہ غنوی بھٹو کے ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ غنویٰ بھٹو نے ایک ٹوئٹ میں جمائما کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک تصویر کے حوالے سے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان کی فیملی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا ۔ پاکستان کیلئے اس کا کیا مطلب ہے؟۔جما ئما گولڈ اسمتھ نے غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ جس تصویر کا ذکر کیا گیا وہ میکسیکو میں فیملی ہالیڈے کے دوران لی گئی تھی (اسرائیل نہیں) اور جو لباس پہنا ہوا ہے وہ یہودیوں کا مذہبی لباس نہیں ۔ آپ کو شرم آنی چاہیے۔ اس پر غنویٰ بھٹو نے جمائما سے معذرت کرلی اور ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اوہ میرے خدا، یہ میکسیکو تھا، میں معذرت کرتی ہوں، کس آسانی سے مجھ سمیت نابینا لوگ تصور کر لیتے ہیں، مگر براہ کرم مجھے شرم پر لیکچر نہ دیں۔غنویٰ بھٹوکے اس ٹوئٹ پر جمائما نے کہا کہ معافی قبول کرلی ۔ انہوں نے مزید کہا مجھے معلوم ہے کہ آپ بچوں کو سیاسی وجوہ پر غیر منصفانہ رو ئیے کا سامنا ہے لیکن پھر بھی آپ نے معافی مانگی اس پرتعریف کرتی ہوں۔