Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نے حلقے میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ چیلنج کردیا

 
اسلام آباد...چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حلقہ این ا ے 131 میں عمران خان نے 84313 ووٹ حاصل کئے۔ سعد رفیق نے 83633ووٹ لئے ۔ مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عمران خان پھر کامیاب قرار پائے۔ سعد رفیق نے حلقہ کے تما م ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو دی۔ ریٹر نگ افسر نے سعد رفیق کی اپیل خارج کر دی۔سعد رفیق نے ریٹر نگ افسر کا فیصلہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا۔ الیکشن کمیشن کے ساتھ آر او کا فیصلہ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر دیا ۔ ہائیکورٹ نے درخواست پر 4 اگست کو این اے 131 کے تمام ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا ہے جبکہ سعد رفیق کی ہائیکورٹ میں درخواست قابل سماعت نہیں تھی۔ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے منافی ہے۔ د رخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔
 
 

شیئر: