این آر او ہو گا نہ سی پیک رکے گا،شیخ رشید
کراچی ...عوامی ملی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیا پاکستان این آر او کی جانب نہیں جائے گا ۔عوام نے کرپشن کے خلاف ہمیں ووٹ دیا ۔نئی حکومت کسی قسم کے دباو میں آئے بغیر عوام کے مفاد میں فیصلے کرے گی ۔ نیوز لیکس فوج نے نہیں کرائی ۔ فوج نے اس وقت کے حکمرانوں کو 4 ماہ تک سمجھایا کہ اداروں کو آئین کے تحت عزت دی جائے ۔اگر ہم نے ادارے ٹھیک نہیں کیے تو یہ ہماری ناکامی ہو گی۔شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے 200 ارب کے کرپشن کیسز آنے والے ہیں ۔ حسن اور حسین کو انٹر پول کے ذریعہ پاکستان لایا جائے گا۔انتخابات کو صرف اس لئے غیر شفاف نہیں کہا جاسکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل نہیں کرپائے ۔ 65فیصد جماعتوں کی قیادت نیب کے کیسز میں مطلوب ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اب تک پالیسیاں پیش نہیں کیں اور سیاسی ٹولوں نے مخالفت شروع کر دی ۔ آزادانہ خارجہ پالیسی کو فروغ دیں گے ۔ نیا پاکستان غریب کا پاکستان بنے گا ۔ نئی حکومت کسی قسم کے دباو میں نہیں آئے گی ۔ کسی این آر او ملے گا اور نہ سی پیک کا منصوبہ رکے گا ۔ گذشتہ ادوار میں دو تہائی اکثریت رکھنے والی پارٹیاں اس وقت جیلوں میں ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ایم کیو ایم کے تینوں گروپوں کے ساتھ میرے قریبی تعلقات ہیں ۔ کراچی نے عمران خان کو محبت سے نوازا ہے ۔ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کرکے دانشمندی کا ثبوت دیا ۔اس اتحاد سے کراچی کے حالات میں بہتری آئے گی اور شہر کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیگر پارٹیوں کے ساتھ صلح صفائی چاہتے ہیں ۔ اگر ہماری پالیسیوں کے خلاف کسی کو کوئی شکایت ہو تو ہم حاضر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کا شور مچانے والے یہ وہی سیاست دان ہیں ، جنہوں نے عمران خان کے4 حلقے کھولنے میں4 سال لگا دیئے ۔ اب یہ پورے پاکستان کے حلقے کھلوانے کی بات کر رہے ہیں ۔