Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نہیں جہاد کرنے آئے ہیں،عمران خان

پشاور...چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نہیں جہاد کرنے آئے ہیں۔اگر انسان چاہے توسب کچھ ہوسکتا ہے۔پاکستان کومعاشی طورپر بہت مسائل درپیش ہے۔بہت کام کرنا ہوگا۔ احتساب سب کا ہوگا کوئی وزیر اور مشیرنہیں بچے گا۔ کسی کو صوابدیدی فنڈ جاری نہیں کئے جائیں گے ۔عمران خان نیب میں پیشی کے بعد پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچ گئے،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت میں نہیں جہاد کرنے آئے ہیں جو حالات اب ہے وہ پہلے نہیں تھے۔ پاکستان کو معاشی طور پر بہت مسائل درپیش ہیں بہت کام کرنا ہے۔ مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہرقسم کے حالات کاڈٹ کرمقابلہ کریںگے۔ آ ئی ایم ایف کے ساتھ کیا کرنا ہوگا۔ بہت سوچ بچار کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تمام ممبران پوری تیاری کے ساتھ اسمبلی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات ختم کرکے عوام کی ترقی پر وسائل استعمال کرینگے کمیٹی بنائیں گے تاکہ وزیراعظم صدر ،وزیروں کے خرچے کم کرینگے ۔50 فیصد پاکستانی دو وقت کی روٹی سے محروم ہے۔ مدینہ کی ریاست نے قانون کی بالادستی قائم کرکے فلاحی ریاست قائم کی اورمسلمانوں نے ترقی کی، ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانی ہے۔ اقتداراپنی ذات کےلئے نہیں لوگوں کی خدمت کرنی ہے ۔خیبرپختونخوا مےں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بلدیات، پولیس اور تعلیم میں مزید کام کرنے ہونگے۔ نیا پاکستان بنانا ہے۔ لوگوں کو مایوس نہیں کریںگے۔ وزیروں، مشیروں اور تمام اراکین کا احتساب کرینگے۔وزیروں کو 9 بجے دفتر آنا ہو گا۔ کوئی صوابدیدی فنڈز کسی کے پاس نہیں ہونگے۔قانون کے ذریعے یہ فنڈز ختم کرینگے۔ پرویز خٹک نے بڑی مشکل سے حکومت چلائی ہے کبھی کوئی چیز چھپی نہیں رہ سکتی اس لئے احتیاط کے ساتھ کام کریں۔ 
مزید پڑھیں:نیب ریفرنسز،نواز شریف کو بڑا ریلیف

شیئر: