محمود خان وزیر اعلی خیبر پختونخوا نامزد
اسلام آباد ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلی خیبر پختونخوا نامزد کردیا ۔محمود خان پی کے9سوا ت مٹہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ سابق وزیر اعلی پرویز خٹک اور سابق وزیر عاطف خان سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنما وزارت اعلی کی دوڑ میں شامل تھے ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھنے کی ہدایت ملنے کے بعد پرویز خٹک نے شاہ فرمان اور محمود خان کا نام وزارت اعلی کے لئے تجویز کیا تھا ۔عمران خان نے محمود خان کا نام فائنل کرلیا ۔