Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروناندھی میرے لئے والد جیسے تھے، سونیا

نئی دہلی۔۔۔۔یوپی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی نے کہا کہ کلائنار(کرونا ندھی) کی موت سے انتہائی دکھ ہوا ۔انہوں نے میرے لئے ہر موڑپر ہمدردی اور خلوص کا مظاہرہ کیا جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔وہ میرے لئے والد کی حیثیت رکھتےتھے ۔ڈاکٹر ایم کروناندھی کے سیاسی وارث مانے جانے والے ایم کے اسٹالن کو خط تحریر کرکے ان سے اظہار افسوس کیا۔سونیا نے اس خط میں کروناندھی کی سیاسی زندگی اور خوشگوار واقعات اور ملنساری کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلائنار کے اس دنیا سے چلے جانے سے ملک ایک ممتاز سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -شیلٹر ہوم اسکینڈل :قصور واروں کو بخشا نہیں جائے گا،وزیر داخلہ

شیئر: