میرے شوہر بے قصور ہیں،منجو ورما
پٹنہ۔۔۔۔بہار میں ضلع مظفر پور کے بہبود اطفال و نسواں مرکز میں ہونیوالے زیادتی کے واقعات میں وزیر سماجی بہبود منجوورما نے استعفیٰ دینے کے بعد عدالت اور سی بی آئی پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر بے قصور ہیں ۔منجو نے اپنی رہائش پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سپرد کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ سی بی آئی اور عدالت پر یقین ہے ، تفتیش کے بعد وہ بے قصور ثابت ہونگے۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے ان کے شوہر کو شیلٹرہوم معاملے میں پھنسایا ہے وہی لوگ شیلٹر ہوم جایا کرتے تھے۔ حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرینگی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کی جانب سے مسلسل استعفے کے مطالبے سے تنگ آچکی تھیں اور صحیح طریقے سے کام کرنا مشکل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وزارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔