Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپاہی بھرتی کے 10لاکھ امیدواروں کا دوبارہ امتحان

لکھنؤ۔۔۔۔سپاہی بھرتی کیلئے ریاستی حکومت نے ٹھوس انتظامات کا دعویٰ کیا تھا لیکن چند افراد کی لاپروائی کے باعث موجودہ حکومت کی جانب سے پہلی سپاہی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے 18، 19جون کو دوسری نشست میں ہونیوالے آف لائن امتحان کو منسوخ کردیا گیا۔ اس کیلئے الہ آباد اور ایٹہ کے 2امتحانی مراکز کو ذمہ دار قراردیا گیا۔ ان مراکز پر پہلی نشست کے سوالنامے کو دوسری نشست اور دوسری نشت کے سوالنامے کو پہلی نشست میں تقسیم کردیا گیا تھا۔ پولیس بھرتی و ترقی بورڈ نے ان دونوں مراکز کو بلیک لسٹ کردیا۔ یہاں ڈیوٹی پر تعینات تمام ملازمین کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کافیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ نگرانی پر مامور 2انسپکٹرز کو معطل کردیا گیا۔ یہ امتحان 156اضلاع کے 860امتحانی مراکز پر کرائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -شیلٹر ہوم اسکینڈل :قصور واروں کو بخشا نہیں جائے گا،وزیر داخلہ

شیئر: