Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچکزئی کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت کیوں نہیں ملی؟

راولپنڈی ...پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی  کو اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات سے روک دیا گیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ جیل میں مارشل لا لگایا گیا۔، نواز شریف کی غلطی قانون کی بالادستی اور اداروں کی مداخلت روکنے کی کوشش ہے۔ مجھے سابق وزیر اعظم سے نہیں ملنے دیا جارہا۔ پاکستانی شہری ہوں مجھے ملنے دیا جائے۔ 2 ہفتے سے اسلام آباد میں ہوں مگر نواز شریف سے ملاقات کیلئے حکام ہر مرتبہ انہیں منع کر دیتے ہیں۔ یہ کیا طریقہ ہے؟ آئین ہر آدمی کوجیل میں کسی بھی شخص سے ملاقات کا حق دیتا ہے۔ جیل انتظامیہ کا موقف ہے کہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی خواہش کے مطابق ملاقاتیوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق ہی ملاقات کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں:نیب ریفرنسز،نواز شریف کو بڑا ریلیف
 

شیئر: