Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آبنائے ہرمز بند کرنے کا نتیجہ برا ہوگا، امریکہ

ریاض ... امریکی جنرل جوزف فوٹل نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔ ایران نے اگست کے اوائل میں آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں جنگی بحری مشقیں کی تھیں۔ اسی تناظر میں ایران کو آبنائے ہرمز بند کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے۔ ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے بعد ایران اور امریکہ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ امریکی جنرل نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ بات صاف طور پر سمجھی جاسکتی ہے کہ ایرانیوں نے خلیج کے علاقے میں جنگی بحری مشقیں کرکے ہمیں پیغام دینے کی کوشش کی تھی۔ ایرانی ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے پاس اسٹراٹیجک آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے لئے عسکری طاقت موجود ہے۔ ہمیں پتہ ہے کہ ایران سمندری بارودی سرنگیں دھماکہ خیز کشتیاں اور ساحلی دفاعی میزائل کا مالک ہے۔ اسکے پاس رڈار سسٹم بھی ہے مگر انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ہم غیر معمولی طریقے سے آنکھیں کھولے ہوئے ہیں اور خطے کی ہر تبدیلی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارا ایک اہم ہدف جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنائے رکھنا ہے۔

شیئر: