Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر حج سے سفیر پاکستان کی ملاقات

جدہ ...سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن سے جدہ کے ان کے دفتر میں سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے ملاقات کی۔ انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے عازمین کے آرام و راحت اورسکون و اطمینان کیلئے کئے جانے والے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر پاکستان نے حج خدمات اور سہولتوں پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ حج اور عمرہ کی خدمات کو جدید اور وسیع تر بنانے کی تعریف کی۔ خاص طور پر جدید ٹیکنالوجی سے استفادے کے رجحان کو سراہا۔ سعودی وزیر حج سے آذربائیجان کے سفیر شاہین شاکر اور برطانیہ کے قونصل جنرل نے بھی ملاقاتیں کیں۔
 

شیئر: