Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران 18 اگست کوحلف اٹھائیں گے،صدر کا غیر ملکی دورہ منسوخ

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 18اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ صدر ممنون نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب کیا ہے۔ اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب ہوگا۔ وزیراعظم کے انتخاب کے لئے اسمبلی اجلاس 14 اگست کے بعد طلب کیا جائے گا۔اپوزیشن گرینڈ الائنس نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو وزراتِ عظمیٰ کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اور متحدہ مجلس عمل کے مولانا اسعد محمود کو ڈپٹی اسپیکر کے لئے امیدوار ہونگے۔ دریں اثناءصدر مملکت ممنون نے عمران خان سے وزارت عظمٰی کا حلف لینے کے لئے آئرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا ۔ صدر ممنون سے نگران وزیر قانون علی ظفر نے ایوان صدر میں ملاقات کی تھی اور انہیں تجویز پیش کی تھی کہ آئرلینڈ کا دورہ ملتوی کیا جائے کیونکہ اس سے حکومت سازی کا عمل متاثر ہو سکتا ہے ۔ وزیر اعظم کی حلف برداری بھی التواءکا شکار ہو سکتی ہے ۔تحریک انصاف کی جانب سے بھی دورہ ملتو ی کرنے کی اپیل کی گئی تھی ۔ 
مزید پڑھیں:خورشید شاہ اسپیکر منتخب ہونگے؟

شیئر: