پاک فوج کے میجر کیلئے برطانوی اعزاز
لندن...پاک فوج کے میجر عمر فاروق نے برطانوی رائل ملٹری اکیڈمی میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ملکہ برطانیہ نے پاک فوج کے میجرعمرکی شاندارکارکردگی کی تعریف کی اور انہیں ستائشی سرٹیفکیٹ دیاہے۔میجرعمربرطانوی رائل ملٹری اکیڈمی کی پلاٹون کے کمانڈرہیں۔میجرعمرکانام رائل ملٹری اکیڈمی کی لائبریری کے اعزازی بورڈپربھی درج کیا گیا ۔میجرعمرکی خدمات کااعتراف اوراعزازپاک فوج کےلئے قابل فخرہے۔ میجر عمر فاروق نے بتا یا کہ میرے کیڈٹس ایک سال کی ٹریننگ کے بعد پاس آوٹ ہو رہے ہیں۔ اعزاز کی بات یہ ہے کہ مجھے ملکہ برطانیہ کی طرف سے ستائشی سرٹیفیکٹ ملا ہے۔