Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کا روکھا پن دور کرنا بہت آسان

بالوں کا روکھا پن یقیناً ہر لڑکی کے لئے پریشانی کا باعث بنتا ہے ۔ شیمپو کرنے کے بعد اگر بال خشک اور پھولے پھولے ہوجائیں تو  انہیں سیٹ کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور وہ بھدے اور بد نما بھی دکھائی دیتے ہیں ۔ ایسے بالوں کی خشکی اور روکھا پن دور کرنے کے لیے مارکیٹ میں مختلف اقسام کے اچھے اور موثر ہیئر ماسک دستیاب ہیں ۔ بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد ہیئر ماسک لے کر بالوں کی جڑوں سمیت پورے بالوں میں لگائیں اور تین سے چار منٹ کے لئے اسی طرح چھوڑ دیں ۔ پھر گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑیں اور اسے سر پر لپیٹ لیں ۔ اس طرح یہ ماسک بالوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ تین چار منٹ بعد بالوں کو پانی سے دھو لیں ۔ زیادہ کیمیکل والے شیمپو استعمال کرنے سے گریز کریں اور خیال رکھیں کہ بالوں کو ہفتے میں صرف دو بار شیمپو کریں اور بالوں کو مناسب مقدار میں نمی فراہم کرنے کے لئے تیل کا باقاعدگی سے استعمال جاری رکھیں ۔
 

شیئر: