Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان اور بلاول کا مصافحہ

 
اسلا م آ با د ...چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلی مرتبہ قومی اسمبلی میں آئے۔ انہوں نے عمران خان کی نشست پر جاکر ان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے ایک ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں عمران خان، آصف زرداری اور شہبازشریف نے انتہائی قریب رہتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کیا۔ عمران خان قائدایوان کے لئے مخصوص نشست کے ساتھ والی نشست پر براجمان ہو ئے بلاول بھٹو زرداری نفیسہ شاہ کے ساتھ والی نشست پر موجود تھے۔سابق صدر آصف زرداری سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ بیٹھے جب کہ شہبازشریف، احسن اقبال اور رانا تنویر ساتھ ساتھ بیٹھے۔

شیئر: