خورشید شاہ نے ساتویں مرتبہ اسمبلی رکنیت کاحلف اٹھایا
اسلا م آباد... سابق وزرائے اعظم راجہ پرویزاشرف، محمدمیاں سومرو، سابق وزرائے اعلیٰ شہباز شریف، پرویز خٹک اور قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا اور فخرم امام بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔قوم پرست رہنما سردار اختر مینگل بھی طویل عرصے بعد قومی اسمبلی کی رکنیت کاحلف لیا۔ جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی بھی قومی اسمبلی کا حصہ بن گئے۔پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور نوید قمر مسلسل ساتویں مرتبہ قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ خواجہ آصف مسلسل چھٹی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا پانچویں مرتبہ رکن قومی اسمبلی بنی ہیں۔