Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری

  کراچی ...سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔اسپیکر آغا سراج درانی نے حلف لیا۔کچھ ارکان نے اردو میں حلف لیا۔زیادہ تر ارکان نے سندھی میں حلف لیا۔3 ارکان نے انگریزی میں حلف لیا۔سندھ اسمبلی کو یہ منفرد اعزازبھی حاصل ہوا کہ قائم مقام گورنر آغا سراج درانی اور نامزد گورنر عمران اسماعیل دونوں نے حلف لیا۔پیپلز پارٹی کے رکن شرجیل میمن اور ایم کیو ایم کے رکن جاوید حنیف کو حلف برداری کے لئے جیل سے اسمبلی لایا گیا تھا۔آصف علی زرداری کی 2 بہنوں فریال تاپور اور ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بھی حلف اٹھایا۔پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما نثار کھوڑو اور پیر مظہرالحق اسپیکر گیلری میں بیٹھ کر حلف برداری کا مشاہدہ کرتے رہے ۔نثار کھوڑو کی صاحبزادی نداکھوڑو مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔پیر مظہر الحق کے صاحبزادے پیر مجیب الحق نے بھی حلف اٹھایا۔سندھ اسمبلی میں 168 میں سے 164 نے ارکان نے حلف اٹھایا ہے ۔
مزید پڑھیں:خورشید شاہ نے ساتویں مرتبہ اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا
 

شیئر: