Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان خوابوں کی تعبیر بنے گا،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامز وزیراعظم عمران خان نے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہا کہ اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا عظیم چراغ روشن ہے۔انہوںنے کہا کہ اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے۔پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔عمران خان نے ایک تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ لندن میں 1932 میں ہونے والی گول میز کانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان (جن سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:یوم آزادی پر ملی جوش وخروش،ملک بھر میں چراغاں
 

شیئر: