Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی

ممبئی ۔۔۔۔روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے ہندوستانی اقتصادیات کومشکلات لاحق ہوگئی ہیں۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تاریخ کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا۔ آج مارکیٹ کھلتے ہی روپے کی سطح میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیااور ڈالر کے مقابلے میں روپے 70.7فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گیاجو ابتک کی سب سے نچلی سطح ہے۔ روپے کی قدر میں کمی آنے سے شیئر بازار میں ہیجانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔گزشتہ ہفتے سے ابتک روپے کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جمعہ کو روپے 68.83سے ، پیر کو 69.93روپے کی سطح پر پہنچا اور آج روپے کی قدر  70روپے فی ڈالر تک پہنچ گئی۔ماہرین کے مطابق یہ گراوٹ امریکہ اور ترکی کے درمیان جاری ٹریڈ وار کا اثر ہے۔ حال ہی میں امریکہ نے ترکی سے بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر نئی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق اسٹیل اور المونیم کی درآمد پر عائد ٹیکسوں کودگنا کردیا ہے ۔المونیم پر اب ترکی کو 20فیصد اور اسٹیل پر 50فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -امیروں کے کروڑوں کے قرضے،غریب خواتین کا ایک پیسہ بھی معاف نہیں ہوا، راہول

شیئر: