Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصا ف کے ایم پی اے نے شہری سے معافی مانگ لی

کراچی ..تحریک انصاف کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نے کراچی میں سڑک پر سرعام شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی ۔ تحریک انصاف نے واقعہ پر ڈاکٹر عمران شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کر لی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ سرعام شہری کو تھپڑ مار رہے ہیں۔بعد ازاں اپنے گارڈز کے ہمراہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔ ڈاکٹر عمران شاہ نے موقف اختیار کیاکہ اسٹیڈیم کے قریب2 گاڑیوں میں ٹکر ہوگئی تھی میں نے معاملہ حل کرانے کی کوشش کی تو مجھے گالیاں اور دیں اور دھکا دیا ۔ جوابا شہری کو صرف دھکا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو معذرت خواہ ہوں ۔ ڈاکٹر عمران شاہ پی ایس129سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔دریں اثناءتحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ کو لے کرمتاثرہ شہری داود چوہان کے گھر پہنچ گئے اور ان سے غیر مشروط معافی مانگی ۔جس پر داود چوہان نے معاف کردیا اور کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا ۔
مزید پڑھیں:عمران اسماعیل کو مزار قا ئد جانے سے کیوں روکا گیا؟
 

شیئر: