سعودی عرب کی حج خدمات کے ناقدین کو نظر انداز کردیا جائے، خالد الفیصل
بدھ 15اگست 2018 ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی عرب کی حج خدمات کے ناقدین کو نظر انداز کردیا جائے، خالد الفیصل
٭ مکہ اور مشاعر مقدسہ بہت جلد دنیا کی اسمارٹ سٹیز میں شامل ہونگے، گورنر مکہ مکرمہ
٭ معلمین کے ضابطہ اخلاق کیلئے7اصول مقرر
٭ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر سوشل انشورنس میں 1.73 ملین سعودی شامل
٭ اٹلی میں پل گرنے پر دسیوں ہلاک سعودی محفوظ
٭ مدینہ منورہ کے شہریوں کو آرام و راحت اور خوشحالی فراہم کرنے کیلئے منصوبے نافذ کئے جائیں گے، گورنر فیصل بن سلمان
٭ مملکت میں امن و استحکام کے تحفظ کیلئے تمام ادارے ایک دوسرے کا دست و بازو بنے ہوئے ہیں، سربراہ ادارہ ریاستی سلامتی
٭ حادثات کی شرح کم ہوئی ہے، 1500شکایات کا نوٹس لیا گیا، محکمہ ٹریفک کے عہدیدار کا بیان
٭ امسال میدان عرفات سے حج کا خطبہ مسجد نبوی شریف کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر حسین بن عبدالعزیز دینگے، شاہی فرمان جاری
٭ امریکی وزیر خارجہ کا ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال
٭٭٭٭٭٭٭٭