عید ہو اور نیل آرٹ نہ ہو ، بھلا کیسے ممکن ہے ؟
عید کی تیاریاں ہوں تو بھلا نیل پالش کو کیسے بھولا جا سکتا ہے . عید نیل آرٹ کے بنا مکمل نہیں ہوتی . صرف چند منٹ اپنے ناخنوں پر صرف کر کے آپ بہت خوبصورت نیل آرٹ بنا سکتی ہیں بس تھوڑی سی توجہ اور دلچسبی کی ضرورت ہے . اگر آپ نیل آرٹ کے لیے الٹراوائلٹ ، سیاہ اور جامنی رنگ کا انتخاب کریں تو یہ بہترین امتزاج ہو گا . اسکے علاوہ آپ اپنے لباس کی مناسبت سے بھی شیڈز کا امتزاج ترتیب دے سکتی ہیں . یہ نیل آرٹ مکمل کرنے کے لیے آپ کو تین شیڈز کی نیل پالش ، بیس کوٹ پالش اور ٹاپ کوٹ شائنر پالش کی ضرورت ہوگی .
سب سے پہلے ہاتھوں کو موسچرائز کریں اور ناخن اچھی طرح تراش لیں . اب اس پر بیس کوٹ لگائیں . یہ نیل پالش کو ناخن پر سیٹ کرنے میں مدد دے گا اور آپ کی نیل پالش بھی جلد خراب نہیں ہو گی . دوسرے مرحلے میں اپنے تینوں شیڈز میں سب سے دھیمے شیڈ کو ناخنوں پر لگائیں . اگر آپ اوپر دیے گئےتین رنگوں کا انتخاب کرتی ہیں تو سب سے پہلے الٹرا وائلٹ رنگ ناخنوں پر لگائیں . دوسرا شیڈ جامنی رنگ پر مشتمل ہے جو سب سے چمکدار اور شوخ ہے . اسے ناخن کے ایک کنارے پر چوکور باکس کی شکل میں لگائیں . اب اس پر سیاہ رنگ کی پالش اس انداز میں لگائیں کی ایک طرف جامنی رنگ ہو اور اس کے مقابل سیاہ رنگ کا باکس بن جائے . آپ کا اسٹائلش نیل آرٹ مکمل ہو جائے گا .