عامر لیا قت کا اسمبلی اجلاس میں اپنا انداز
اسلام آباد... قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف زرداری اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نشست کے پاس نیچے بیٹھ کر گفتگو کرتے رہے۔ ا سپیکرکے انتخاب کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاس آئے اورنیچے بیٹھ گرگفتگو کرتے رہے اس کے بعد وہ سابق صدر کے پاس گئے اور نشست کے قریب بیٹھ گئے اور ان سے گفتگو کرتے رہے ۔ عمران خان کی نشست کے ساتھ قائد ایوان کی نشست خالی ہے۔ وزیراعظم کے سوا اس کرسی پر کوئی نہیں بیٹھ سکتا تاہم آصف علی زرداری کے پاس ایک نشست خالی تھی اس کے باجود عامر لیا قت نیچے بیٹھ کر گفتگو کرتے رہے، شاید ان کا یہ احترام کا طریقہ کار ہے یا وہ خود کو نمایاں کرنے چاہتے ہیں ۔اجلاس کے دوران کئی رہنماوں نے زرداری اور عمران سے ان کی نشستوں پر آکر کھڑے ہو کر بات کی لیکن کوئی نیچے نہیں بیٹھا۔