Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش: جھرنےمیں12افراد بہہ گئے

نئی دہلی۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے گوالیار اور شیوپوری سے تقریباً55کلو میٹر دور سبھاش پورا تھانہ علاقے میں سلطان گڑھ کے قریب پکنک اسپاٹ میں آنے والے سیلاب میں 45افراد پھنس گئے ۔ ایس پی راجیش ہنگنڑ کر  نے بتایا کہ امدادو راحت رسانی کی ٹیموں نے 10گھنٹے کارروائی کرکے40افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔5افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے جھرنے سے باہر نکالا گیا جبکہ 2کو مقامی لوگوں نے پانی کے ریلے سے نکالا۔یوم آزادی کی تعطیل کے باعث بڑی تعداد میں لوگ پکنک منانے کیلئے تفریحی مقام پر گئے ہوئے تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 8افراد پانی کے ریلے میں بہہ گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق جھرنے کے پانی میں تقریباً12افراد بہہ گئے ہیں۔پولیس اور امدادی ٹیموں نے جھرنے کے ریلے میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش ہیلی کاپٹراور مقامی لوگوں کی مدد سے شروع کردی ہے۔مدھیہ پردیش کی وزیر یشوندھرا راجے سندھیا نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ کتنے افراد بہہ گئے تاہم حکومت اور انتظامیہ کی فوری کارروائی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں جنہوں نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کی جانیں بچائیں۔
مزید پڑھیں:- - - -مسلم خواتین کو حقوق دلواکر رہونگا

شیئر: