Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندو مہا سبھانےمیرٹھ میں پہلا ہندو کورٹ قائم کردیا

نئی دہلی۔۔۔۔۔ آج میرٹھ میں ہندو مہا سبھا نےاپنے منصوبہ کو عملی جامہ پہناتے ہوئےپہلی ہندوعدالت قائم کردی۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی دار القضاء کی طرز پر ہندو کورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا  ۔ میرٹھ کے دفتر میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے مہا سبھا کے قومی نائب صدر پنڈت اشوک شرما نے ڈاکٹر پوجا شکن پانڈے کوپہلا منصف مقرر کیا ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق  مہا سبھا کے قومی نائب صدر پنڈت اشوک شرما نے کہاکہ ہم نے حکومت کو ایک خط تحریر کیا تھا  جس میں دار القضا کو چیلنج کرتے ہوئےمطالبہ کیا تھا کہ تمام لوگوں کیلئے ایک قانون ہونا چاہئے ۔ ہم نے خط میں کہا تھا کہ اگر ہمارے مطالبا ت تسلیم نہ کئے گئے توہم اس طرز کی ہندوؤں کیلئے بھی کورٹ قائم کریں گے ۔ اب تک اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ، جس کی وجہ سے ہم پہلے ہندو کورٹ کا قیام عمل میں لا رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - - -مدھیہ پردیش: جھرنےمیں12افراد بہہ گئے

شیئر: