Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی میڈیا بڑا ہو جائے،دفترخارجہ کا مشورہ

اسلام آباد... دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ہندپاکستان پر الزام تراشیوں کے بجائے اپنا گھر درست کرے۔پاکستان اور افغانستان افغان مہاجرین کی جلد اور مکمل وطن واپسی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں افغان وفد جلد مشاورت کی غرض سے پاکستان کا دورہ کریگا۔غزنی میں حالیہ دہشت گرد واقعات میں بعض پاکستانی عناصر کے ملوث ہونے سے متعلق افغان حکام کے الزامات بے بنیاد ہیں۔پاک افغان بارڈر پر خار دار باڑ کی تنصیب کا عمل 2 سال میں مکمل ہو جائیگا۔پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرے گا۔جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے ہند پر زور دیا کہ وہ ہر واقعہ کی ذمہ داری آئی ایس آئی پر ڈالنے کے بجائے اپنا گھر درست کرے۔ نئی دہلی کو بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے الزام تراشیوں سے باز آنا چاہیئے۔ ترجمان نے کہا کہ ہند پاکستان میں دہشت گردی اور اندرونی معاملات میں مداخلت میں ملوث ہے۔ کلبھوش یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری اور اس کے اعترافی بیانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان دیامر اور بھاشا ڈیم کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ ہندکی مداخلت سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہندوستانی میڈیا کی تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا کوبڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر کی نیب میں طلبی
 

شیئر: