Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واجپئی قد آور سیاسی شخصیت تھے،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ اور نامزد وزیر اعظم عمران خان نے سابق ہندوستانی وزیر اعظم اٹل بہاری وا جپئی کی وفات پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں ہندکے غم میں شریک ہیں۔ اٹل بہاری وا جپئی برصغیر کی قد آور سیاسی شخصیت تھے۔ جنوبی ایشیا کی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہو۔انہو ں نے کہا کہ قیام امن ہی سے واجپئی کی خدمات کا حقیقی اعتراف ممکن ہے۔سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں مگر امن کے قیام کی خواہش سرحد کی دونوں جانب پائی جاتی ہے۔ پاک ہند تعلقات میں بہتری کیلئے اٹل بہاری وا جپئی کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ واجپئی نے بطور وزیر خارجہ پاک،ہند تعلقات میں بہتری کا بیڑہ اٹھایا۔بطور وزیر اعظم پاک ہند تعلقات میں بہتری کا ایجنڈا آگے بڑھایا۔ 
مزید پڑھیں:ہندوستانی میڈیا بڑا ہو جائے،دفتر خارجہ کا مشورہ

شیئر: