Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت حج او رحرمین انتظامیہ نے 2فلمیں تیار کرلیں

مکہ مکرمہ..... وزارت حج و عمرہ نے 3.45 منٹ کی ایک مختصر ٹی وی فلم تیار کی ہے۔ سیٹلائٹ چینلز اور مختلف ویب سائٹس کو فراہم کی جائیگی۔ اس فلم میں پہلی بار حج موسم 1439ھ کے حوالے سے بعض امور متعارف کرائے گئے ہیں۔ حاجی اور معتمر ان پر عمل کرکے فائدہ اٹھاسکیں گے۔دوسری جانب حرمین انتظامیہ نے غلاف کعبہ فلم تیار کرلی ہے۔ مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی اعلیٰ انتظامیہ اور ریڈیو ٹی وی اتھارٹی نے باہمی تعاون سے ”کسوة الکعبہ“ (غلاف کعبہ) فلم تیار کرلی۔ یہ فلم السعودیہ اور ایس بی سی چینلز پر 8ذی الحجہ کو شام 7بجے پیش کی جائیگی۔ سعودی ریڈیو ، ٹی وی اتھارٹی میں ادارہ ابلاغ کے ڈائریکٹر سلطان المسعودی نے بتایا کہ غلاف کعبہ پر بننے والی یہ پہلی فلم ہے۔ انگریزی میں اسکا ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس فلم سے خانہ کعبہ کے غلاف کی فیکٹری کی بابت سعودی مساعی کو اجاگر کیا جائیگا۔

شیئر: