ن لیگ کا زوال غرور کا نتیجہ
اسلام آباد ...بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئر پر سن اور ن لیگ کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ کا زوال صرف غرور اور شخصی حکمرانی کا نتیجہ ہے ۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوںنے کہا کہ اگر اب بھی نہیں سمجھے تو پھر کبھی نہیں سمجھیں گے۔ ماروی میمن اس سے پہلے بھی ن لیگ کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ غلطی اور گناہ کسی اور کا ۔سزا کسی اور کو واہ لیڈر شپ واہ۔