Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نامزد وزیر اعلی پنجاب کے گھر بجلی بھی نہیں؟

 لاہور... نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سردارعثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا۔ وزارت اعلیٰ کا انتخاب اتوار کو ہوگا ۔ عثمان بزدار پی پی 286 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے والد فتح محمد بزدار بھی رکن اسمبلی رہے ہیں۔نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی نامزدگی کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے۔ وہ غریبوں کے مسائل جانتے ہیں۔واحد ایم پی اے ہیں جس کے گھر بجلی نہیں۔ انہوں نے کہ سردار عثمان بزدار کی نامزدگی کی وجہ یہ ہے کہ ان کا تعلق اس علاقے سے ہے جو سب سے زیادہ پسماندہ ہے۔ جہاں پانی ہے، بجلی ہے اور نہ اسپتال ہے۔ اس علاقے میں لوگ ایسے رہ رہے ہیں کہ جیسے کے پرانے زمانے میں رہ رہے ہیں۔سردار عثمان کی خوبی یہ ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ پسماندہ علاقے میں لوگ کیسے رہتے ہیں ۔ملک کا غریب شخص کیسے رہتا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ تحریک انصاف کا ویژن ہے کہ پسماندہ طبقے کو اٹھانا ہے۔ نچلے طبقے کو اوپر لانا ہے۔ انہو ںنے امید ظاہر کی کہ ایماندار چیف منسٹر ہمارے ویژن پر پورا اترے گا۔ 

شیئر: