عمران کا وزیر اعظم ہاوس میں پہلا دن،سیکریٹر ی کو ہٹا دیا
اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی سیکرٹری سہیل عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ محمد اعظم کو نیا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ سہیل عامر 22 گریڈ کے افسر ہیں وزیر اعظم کے سیکرٹری کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد عہدے سے ہٹاتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈو یژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا اور ان کی جگہ گریڈ 21 کے محمد اعظم کو سیکرٹری وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے ۔ محمد اعظم اس سے قبل چیف سیکرٹری کے پی کے اور سفران میں وزارت ایڈیشنل سیکرٹری تعینات رہ چکے ہیں۔