بشری بی بی حلف برداری میں تسبیح پڑھتی رہیں
اسلام آباد....نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کے دوران ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آنکھیں بند کر کے تسبیح پڑھتی رہیں۔ بشریٰ بی بی ایوان صدر پہنچیں تو وہاں موجود خواتین مہمانوں نے ان سے ملاقات کی۔ حلف برداری شروع ہوتے ہی بشریٰ بی بی نے اپنی آنکھیں بند کر لیں اور تسبیح پڑھنے لگیں ۔اپنے شوہر سمیت ملک بھر کی کامیابی کی دعائیں کرتی رہیں۔ بشریٰ بی بی سفید رنگ کے عبایا میں تھیں۔انہوں نے سفید رنگ کے جوتے، سفید انگوٹھی اور سفید نیل پالش بھی لگائی تھی۔ سفید رنگ کی تسبیح تھی۔ بشری بی بی ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں واحد برقع پوش خاتون تھیں ۔