اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی۔ 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہوں گے۔ وفاقی کابینہ پیر کو حلف اٹھائے گی۔قائد لیگ اور جی ڈی اے کا ایک ایک وزیر شامل ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کو 2 وزارتیں دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان وزیرداخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھیں گے تاہم وزارتِ داخلہ میں معاونت کے لئے 2مشیر رکھے جائیں گے۔ شعیب سڈل اور ناصر درانی کے نام زیرِ غور ہیں۔ نئی کابینہ میں شاہ محمود قریشی وز یرِ خارجہ، اسد عمر وزیرخزانہ، شفقت محمود وزیر تعلیم ،پرویز خٹک وزارتِ دفاع اور عامر کیانی صحت کا قلمدان سنبھالیں گے۔ وزارتِ اطلاعات فواد چوہدری ہونگے ۔ شیریں مزاری کو انسانی حقوق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ریلوے، نور الحق قادری وزیر مذہبی امور ،ڈاکٹر فروغ نسیم وزیر قانون اورخالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا گیا ہے ۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا وزیر بین الصوبائی رابطہ،غلام سرور پٹرولیم ، زبیدہ جلال دفاعی پیداوار اورطارق بشیر چیمہ ریاستیں و سرحدی امور ہوں گے۔ ڈاکٹر عشرت حسین ادارتی اصلاحات، محمد شہزاد ار باب اسٹبلشمنٹ ،عبدالرزاق داود ، تجارت امین اسلم ماحولیات اور بابر اعوان پارلیمانی امور کے مشیر ہوںگے۔