Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہت اچھے لگ رہے ہیں،جمائما کا ٹوئٹ

لندن ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے وزارت عظمی کے لئے حلف اٹھانے کے لئے بنی گالہ سے روانگی کے وقت سیاہ شیروانی میں تصویر پر ٹوئٹ کیا کہ بہت اچھے لگ رہے ہیں ۔ حلف برداری سے قبل عمران کی شیروانی میں تصویر سوشل میڈیا ہر وائرل ہوئی تھی اور اسے پسند کیا گیا۔دریں ا ثناءعمران خان کی موجودہ اہلیہ بشری بی بی حلف برداری کی تقریب میں سفید عبایا، ہاتھ میں تسبیح اور انگوٹھی پہنے مرکز نگاہ رہیں۔ انہوں نے عمران خان کے ہمراہ وزیراعظم ہاوس میں ملٹری سیکریٹر ی کے اس بنگلے کا دورہ بھی کیا جہاں عمران خان بطور وزیر اعظم رہائش اختیار کریں گے۔
مزید پڑھیں:بشری بی بی حلف برداری میں تسبیح پڑھتی رہیں

شیئر: