Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب پولیس کو ٹھیک کرنے کا ٹاسک

اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آئی جی کے پی کے ناصر درانی کو پنجاب پولیس ٹھیک کرنے کا ٹاسک دیں گے ۔انہوں نے خیبر پختون خوا کی پولیس کا نظام دیانت داری کے ساتھ ٹھیک کردیا۔خیبرپختونخوا میں پولیس کے شعبے میں زبردست تبدیلی آئی۔ ہمارے انتخابات جیتنے کی وجہ بھی کے پی کے پولیس کے نظام میں بہتری بنی۔ ریڈیو ٹی وی پر اپنے پہلے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ بہت سی بیوہ خواتین اپنی زمینوں کے لئے برسوں سے عدالتوں کے چکر لگارہی ہیں۔ چیف جسٹس سے گزارش کروں گا کہ جن بیواو¿ں کی زمینوں پر مقدمات ہیں۔ انہیں جلد سے جلد انصاف فراہم کریں۔مجھے ایک بیوہ خاتون نے خون سے خط لکھا۔میرا وعدہ ہے کہ مظلوموں اور غریبوں کے لئے کام کروں گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں بچوں سے زیادتی ایک بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے۔والدین اس موضوع پر بات نہیں کرپاتے۔زیادتی کے واقعات پر سخت ایکشن لیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی حالت اور معیار بہتر بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پانی کی کمی ایک ہنگامی حالت ہے۔ پانی کے حوالے سے ایک وزارت بنارہے ہیں، کسانوں کو پانی بچانے کے لئے طریقے بتائیں گے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ۔بھاشاڈیم نہ بنا تو مستقبل میں بڑے مسائل ہوں گے۔پوری قوم ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈز جمع کرے اس حوالے سے چیف جسٹس کا ساتھ دیں ان کا اقدام قابل تحسین ہے۔
مزید پڑھیں:بیرون ملک جیلوں میں پاکستانیوں کی مدد کرینگے،عمران

شیئر: