نیب ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کا حکم
اسلام آباد...احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا۔سماعت کے دوران خواجہ حارث نے نواز شریف کے خلاف دونوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنائے جانے کے حق میں دلائل د ئیے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ دونوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ کرنا ہے یا علیحدہ، اس کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے۔کوئی عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔ دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے خواجہ حارث کی دونوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کی استدعا منظور کرلی۔ احتساب عدالت نے پےر کو پانا مہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بھی طلب کر رکھا تھا۔ جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ واجد ضیاءکہاں ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ واجد ضیاء راستے میں ہیں۔سردار مظفر عباسی نے مزید کہا کہ گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کرنا شروع کیا تھا، پہلے اسے مکمل کیا جائے۔