Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا نے چین سے مدد مانگ لی

بیجنگ۔۔۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ملک کے مالیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے چین سے مدد مانگ لی۔گزشتہ روز بیجنگ کے عظیم ہال میں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مہاتیر محمد نے کہا کہ ان کے ملک کو اس وقت شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے دور میں چین کے ساتھ طے پانے والے 22  ارب ڈالر کے ترقیاتی و دیگر منصوبوں پر نظر ثانی کا ارادہ رکھتے ہیں جن کے لیے چینی قیادت مدد فراہم کرے۔انھوں نے ملائیشیا سے مصنوعات بالخصوص زرعی اجناس بشمول فروٹ کی درآمد میں اضافہ کرنے کے لیے رضامندی پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: