Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم کی سزاوں کیخلاف ایپل پر فیصلہ محفوظ

  اسلام آباد...اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل2رکنی بنچ نے شریف فیملی کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے دلائل مکمل کئے جس کے بعد عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔دوران سماعت نیب نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کئے۔ عدالت عظمیٰ کے حکم پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی۔ لندن فلیٹس نیلسن اور نیسکول کے نام پر تھے۔ دستاویزات سے ثابت کردیا کہ ان کمپنیوں کے مالک نواز شریف ہیں۔ یہ فلیٹس انہی کی ملکیت ہیں۔ ان فلیٹس کی ملکیت ثابت کرنا نواز شریف کا ہی کام ہے۔نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف اور دیگر ملزمان کو جیل میں ہی رکھا جائے۔ سزا معطل کرنے کی درخواست خارج کی جائے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ابھی کوئی فیصلہ فریقین کو متاثر کرسکتا ہے۔عام تعطیلات کے بعد یہ درخواستیں اپیل کے ساتھ سن لیتے ہیں۔ سزا معطلی کی درخواستوں پر مناسب فیصلہ سنائیں گے۔ 
مزید پڑھیں:نیب ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کا حکم

شیئر: