Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی،4افراد ہلاک،16زخمی

ممبئی۔۔۔۔۔ممبئی کے پریل علاقے میں واقع کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس میں4افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر2گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ عمارت کے مکینوں کو کرین کے ذریعے باہر نکالا گیا۔ کرسٹل ٹاور نامی عمارت کی12ویں منزل پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔فائر بریگیڈ کی 12ٹیموں نے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق عمارت میں مقیم 2افراد آگ سے بری طرح جھلس گئے تھے جنہیں فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قراردیدیاجبکہ 16افراد زیر علاج ہیں۔آرٹی آئی کی اطلاع کے مطابق ممبئی میں گزشتہ 6برسوں کے دوران آتشزدگی کے 29140واقعات ریکارڈ کئے گئے جن میں 300افراد لقمہ اجل بن گئے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جارہا۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی: عمارت میں آتشزدگی، پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر خاتون کو بچایا

شیئر: