Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: گئوکشی کی افواہ پرہنگامہ آرائی ، سیکیورٹی فورس تعینات

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے میاں والی نگرمیں سینکڑوں افراد اس وقت جمع ہوگئے،  جب یہ افواہ پھیلی کہ عیدالاضحیٰ کے دن قربانی کئے جانے والے جانوروں میں گائے کے اعضا برآمد کئے گئے۔اس افواہ کے بعدوشوہندو پریشد کے کارکنان سمیت تقریباً 600 افراد کا مجمع میونسپلٹی کے کچرے دان کے قریب اکٹھا ہوگیا جہاں جانوروں کی آلائش اورباقیات پھینکی گئی تھیں۔انہوں نے الزام لگایاکہ یہ اعضا گائے کے ہیں اور ہنگامہ برپا کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر بھیڑ کو منتشر کیا۔ پولیس ڈپٹی کمشنر(باہری) سیجوکروولا نے بتایا کہ علاقے میں پولیس کے دستے تعینات کردیئے گئے ہیں اوراعضا ٹیسٹ کیلئے لیباریٹری بھیج دیئے گئے۔واضح ہو کہ حال ہی میں راجستھان کے رام گڑھ میں گائے اسمگلنگ کےشبہ میں ہریانہ کے رہنے والے اکبر خان کو بھیڑنے پیٹ پیٹ کرقتل کردیا تھا۔ اس سے قبل الورمیں ہی مشتعل ہجوم نے پہلو خان کو قتل کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -ماں نے بیٹے کو زہر دے کر ہلاک کر دیا

شیئر: